امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن آ گے

Hillary Clinton and Donald Trump

Hillary Clinton and Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی رائے عامہ کے مختلف سرویز کے مطابق صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ 34 فیصد ووٹ جبکہ ڈیموکریٹس کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن 52 فیصد ووٹ لے کر آگے ہیں۔

سرویز کے مطابق صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹیڈ کروز کی 23 فیصد کے مقابلے میں، ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 فیصد برتری حاصل ہے، جبکہ فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو 12 فی صد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ڈیمو کریٹس امیدواروں کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن سب سے آگے دکھائی دیتی ہیں۔ انہیں اپنے قریب ترین حریف برنی سینڈرز کی 36 فیصد کے مقابلے میں 52 فیصد برتری حاصل ہے۔

صدارتی امیدوار کے انتخاب کا آغاز آئیووا کاکس نو فروری سے ہو گا، جسے 2016ء کی صدارتی مہم کے حوالے سے پہلے سرکاری ووٹنگ کے امتحانی درجے کی حیثیت حاصل ہے۔