امریکا :صدراتی امیدواروں کی نامزدگی کیلئے چار ریاستوں میں ووٹنگ

US Election

US Election

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن جماعتوں کے صدراتی امیدواروں کی نامزدگی کے لیے آج چار ریاستوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

امریکا میں صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کے لیے چا ر ریاستوں میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کی پرائمریز اور کوکسز منعقد ہو رہے ہیں۔

ریاست ہوائی، ایڈاہو، مشی گن اور میسی سیپی میں ری پبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات اور کوکسز ہو رہے ہیں جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کی مشی گن اور میسی سیپی میں پرائمری انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک اور ری پبلکن رہنماوں نے انتخابی ریلیاں منعقد کیں اور ووٹرز کی توجہ حاصل کی کوشش کی۔

امریکا میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے اب تک ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔