امریکہ میں صدارتی الیکشن : ڈونلڈ ٹرمپ اور جیب بش کے درمیان فرق بہت کم رہ گیا

Donald Trump and Jeb Bush

Donald Trump and Jeb Bush

امریکہ (جیوڈیسک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ جس ہلیری کلنٹن کو جانتے ہیں وہ ان کی زندگی میں آنیوالی سب سے طاقتور شخصیت ہیں جو کچھ بھی تبدیل کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

برنی سینڈرز کو سنجیدہ حلقے نہ صرف اہمیت دے رہے ہیں بلکہ صدارتی امیدوار کیلیے ووٹ بھی کررہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے زہریلے بیانات کے باوجود اب تک ری پبلکن امیدواروں میں سب سے آگے ہیں۔

جیب بش اور ٹرمپ کا فرق کم ہوتا جا رہا ہے اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بش ری پبلکنز کی جانب سے صدارت کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے جبکہ ٹرمپ کی باتیں انہیں لے بیٹھیں گی۔