امریکی وزیر دفاع کے انقرہ میں مذاکرات

Ashton Carter

Ashton Carter

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر آج انقرہ میں مذاکرات کریں گے۔

امریکی وزارت دفاع سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کارٹر موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے نجات دلانے کے لیے بروز سوموار شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔

مذاکرات میں علاوہ ازیں شام اور عراق کی عمومی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

کارٹر بعد ازاں متحدہ عرب امارات، فرانس اور بیلجیم کا دورہ کریں گے۔

دریں اثناء آشٹن کارٹر نے اپنے ملک سے روانگی سے قبل پینٹا گون میں ایک پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ داعش کے خلاف جدوجہد میں ترکی کے ساتھ ہماری مضبوط شراکت داری پائی جاتی ہے۔

ہم ترک فوجیوں کے ہمراہ سرحدی تحفظ کے قیام میں معاونت کے لیے کامیابی سے کام کر رہے ہیں۔داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ کئی ایک شعبوں میں ہمارا تعاون قائم ہے۔

نیٹو کے ایک طاقتور رکن ہونے والے ترکی کے ساتھ داعش کے خلاف جدوجہد اور دیگر متعلقہ معاملات پر دورہ ترکی کے دوران وسیع پیمانے پر غور کیا جائیگا۔