امریکی وزیر دفاع نے سعودی عرب کا شام میں فوج بھیجنے کی پیش کش کا خیرمقدم

US Defense Secretary

US Defense Secretary

نیویارک (جیوڈیسک) نویڈا کے فوجی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیردفاع ایش کارٹرنے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے شام میں داعش کے خلاف زمینی آپریشن میں شرکت کی پیش کش کوسراہتے ہیں ۔

دیگرملکوں کی سرگرمیوں میں اضافے سے داعش کے خلاف امریکا کو آسانی ہوگی اوراس کی کارروائیوں میں تیزی آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی شام میں زمینی فوج بھیجنے کی پیش کش پراگلے ہفتے برسلزمیں ہونے والے اجلاس میں غورہوگا۔