امریکی ریاست لوئزیانا کے گورنر بوبی جندال صدارتی دوڑ میں شامل

 Bobby Jindal

Bobby Jindal

واشنگٹن (جیوڈیسک) بوبی جندال پہلے بھارتی نژاد امریکی ہیں جو صدارتی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں۔ چوالیس سالہ جندال نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ وہ دو بار لوئزیانا کے گورنر منتخب ہو چکے ہیں۔

جندال کو رپبلکن پارٹی کا مضبوط امیدوار سمجھا جاتا تھا لیکن ریاست کے بجٹ کے مالی بحران کے باعث انکی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق وہ پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہیں۔