امریکی ریاست اوریگن کے کمیونٹی کالج میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک

Community College Firing

Community College Firing

واشنگٹن (جیوڈیسک) ریاست اوریگن کے شہر روزبرگ کے کمیونٹی کالج میں فائرنگ سے خاتون سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں اور ہلاک افراد کو کمیونٹی کالج سے 5 میل دور واقع مرسی میڈیکل سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کمیونٹی کالج میں 3300 کل وقتی جبکہ 16000 جز وقتی طلباء زیر تعلیم ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ایف بی آئی اور اے ٹی ایف کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا تاہم ابھی تک کمیونٹی کالج میں فائرنگ کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔