امریکا کا ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

Dron

Dron

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کرنے والے ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی جریدے میں شائع رپورٹ میں پینٹاگون کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پینٹا گون نے ان علاقوں میں جہاں امریکی فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر کی جانے والے 61 پروازوں کو بڑھا کر 90 کردیا جائے گا۔

پینٹا گون حکام کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد ڈرون طیاروں کی پرواز میں یہ پہلا بڑا اضافہ ہے۔ حکام کے مطابق پروازوں میں اضافہ پہلے سے جاری ممالک میں تو ہوگا ہی لیکن ساتھ ہی ڈرون پروازیں اب شام، عراق، شام، جنوبی چین کے سمندر اور شمالی افریقا میں بھی کی جائیں گی، نئے منصوبے کے مطابق امریکی ایئر فورس کو ڈرون حملوں کے دوران آرمی، اسپیشل آپریشنز کمانڈ اور حکومتی کنٹریکٹر کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کے دور حکومت میں ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ لوگ بھی مارے گئے ہیں اسی لیے ان پر سخت تنقید بھی کی گئی ہے جب ڈرون حملوں میں اب تک 3 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔