امریکا نے ہمیشہ دوست کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے حکمرانوں کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ امریکا کبھی بھی پاکستان کا وفادار نہیں ہوسکتا،فرنٹ لائن اتحادی بن کر امریکا کی جنگ لڑتے رہے،انعام بھارت کو مل رہاہے، بھارت کو چین کے مقابلے میں مضبوط کرناامریکا کی خواہش ہے۔

پاک چین راہداری منصوبوں کیخلاف وطن عزیز کی دشمن قوتیں متحدہوچکی ہیں، بھارت اور امریکا کے حالیہ معاہدے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے امریکا اور بھارت معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو خطے میں مضبوط کرنے کیلئے امریکا ، اسرائیل اور دشمن قوتیں مصروف ہیں امریکا کی ساری توجہ اس وقت بھارت کو چین کے مقابلے میں مضبوط کرنے کیلئے ہے یہی وجہ ہے آئے روز امریکا اور بھارت کے درمیان معاہدات ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عالم امن کے نام نہاد ٹھیکدار کا مسلمانوں کے حوالے دہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے۔

ہمارے حکمرانوں کو اب سوچنے کی ضرورت ہے جس امریکا کے ہم اتحادی بن کر دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں فرنٹ کے اتحادی بن کر جنگ لڑی آج و ہی امریکا ہمارے ازلی دشمن بھارت خطے میں چوہدری بنانے کے خواب دیکھ رہاہے پاک چین راہداری منصوبوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں جتنا مالی وجانی نقصان وطن عزیز کا ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج مریکا یورپ اور انڈیا ایک پیج پر جمع ہوچکے ہیں اور پاک چین راہداری منصوبوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، انہوں نے کہاکہ نائین الیون کے بعد ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے وطن عزیز کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔