امریکہ: سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی

USA Hurricane

USA Hurricane

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں سمندری طوفان سےہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے جنوبی کیرولینا میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ کیرولینا کے شمالی حصے میں اب تک پندرہ انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

طوفان کی وجہ سے مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ علاقے کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ کئی علاقوں میں طوفان کے پیش نظر شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔