امریکا: چھوٹا طیارہ گھر پر گر گیا، طیارے کے 3 مسافر ہلاک

Plan Crash

Plan Crash

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست میسا چوسٹس میں چھوٹا طیارہ گھر کے اوپر گرنے سے طیارے میں سوار تین مسافر ہلاک ہو گئے۔

پنسلوانیا سے اڑنے والا چھوٹا طیارہ میسا چوسٹس کے علاقے پلین و لے کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گیا اور دو منزلہ گھر کے اوپر جا گرا۔ جہاز گرنے سے گھر میں آگ لگ گئی۔

تاہم گھر کے مکین گھر سے باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ فائر فائٹرز نے تین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حادثہ میں طیارہ میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔