امریکہ ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط سطح پر استوار کرنے کا متمنی ہے، جان کربی

John Kirby

John Kirby

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط سطح پر برقرار رکھنے اور مل جل کر کام کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

کربی نے یومیہ پریس بریفنگ میں دیار باقر کی تحصیل باعلار میں PKK کے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس دوران ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

انہوں نے ترکی کے نیٹو کے ایک اہم اتحادی ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی ، ڈائیلاگ کو جاری رکھے جانے والا ہمارا ایک اتحادی ملک ، دوست اور شراکت دار ہے۔ لہذا ہم باہمی تعلقات کو مضبوط سطح پر استوار رکھنے میں کوشاں رہیں گے۔

ترکی میں دہشت گرد تنظیم فیتو کی بغاوت کی کوشش پر بھی توجہ مبذول کرانے والے کربی نے کہا کہ “ہمیں اس چیز کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ ترکی کے دارالحکومت کو اپنے ہی فوجیوں کی جانب سے بمباری کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر یہی چیز ہمارے ملک میں ہوتی تو یہاں پر کیا کچھ ہوتا؟ پسند کریں یا نہ کریں جمہوری طور پر بر سر اقتدار حکومت کا اس کے خلاف رد عمل کس نوعیت کا ہو سکتا تھا؟