وشاکا پٹنم : بھارت نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی

India  Vs Sri Lanka

India Vs Sri Lanka

وشاکا پٹنم (جیوڈیسک) بھارتی بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ بھارت نے آئی لینڈرز کیخلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

میچ میں روی چندرن ایشون نے 8 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ ایشون کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لنکن ٹیم کے بیٹسمین بھارتی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ٹھہر نہ سکے اور 82 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ ایشون 4، رائنا 2، اشیش نہرا، جسپریت بمرا اور جدیجا نے ایک،ایک وکٹ لی۔ شناکا 19 اور تھیسارا پریرا 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت نے 83 رنز کا آسان ہدف باآسانی ایک کھلاڑی کے نقصان پرحاصل کرکے سیریز 1-2 سے جیت لی۔ شیکھردھون 46 اور رہانے نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ روہت شرمانے 13 رنز بنائےجو دشمانتھا چمارا کا شکار بنے