صارف کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاتا ہے۔ عبد الوحید خان

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (نامہ نگار) صارف کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاتا ہے۔ بجلی چوروں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اس مقصد کیلئے گیپکو عملہ متحرک ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او گیپکو نمبر 1 وزیرآباد عبد الوحید خان نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو گیپکو، ایس ای کینٹ سرکل گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایات اور ایکسیئن گیپکو وزیرآباد ملک طارق محمود کی زیر نگرانی گیپکو صارفین کی سہولیات کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ شہریوں کی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لاکر انہیں ریلیف دیا جاتا ہے کمی کوتاہی ہر جگہ ہوتی ہے اووربلنگ کے معاملہ پر عملہ کو سختی سے ہدایات کررکھی ہیں اوراس بارے میں کسی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا تاہم اتنے بڑے نظام کو چلاتے ہوئے کہیں کوئی کمی بیشی ہوجائے تو اس کا ازالہ بروقت کیا جاتا ہے۔

ایس ڈی او نے کہا کہ گرمیوں کے سخت موسم میں بجلی کے استعمال میں زیادتی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ جیسے معاملات ہوتے ہیں اس لئے صارفین سے بھی گزارش ہے کہ وہ بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کرتے ہوئے سسٹم کو چلانے میں ہماری مدد کریں اس سے ان کے اپنے بلوں میں بھی نمایاں کمی ہو گی۔