یوٹیلٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے سستا ہو گیا

Utility Stores

Utility Stores

کراچی (جیوڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق 10 کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 420 سے کم کر کے 400 روپے کلو کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عوام کو اب اسٹورز پر چینی کی عدم فراہمی کی شکایت بھی نہیں رہے گی۔ حکومت کی جانب سے چینی کی سپلائی شروع ہونے کے بعد اسٹورز پر یہ 60 روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔