یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

Pulses

Pulses

لاہور (جیوڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق، دال چنا کی قیمت چار روپے اضافے سے 74 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ دھلی ہوئی دال مونگ پانچ روپے اضافے سے 73 روپے کلو میں فروخت ہو گی۔

دال ماش کی قیمت سب سے زیادہ سات روپے بڑھائی گئی ہے جو اب ایک سو پچھتر روپے فی کلو ملے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق کھلی مارکیٹ میں دالیں مہنگی ہونے پر قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔