یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان

Utility Stores

Utility Stores

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوام کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ 22 اشیائے خورد و نوش پر پونے 2 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

رمضان پیکج کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 60 روپے فی کلو، گھی 115 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل 125 روپے فی کلو ملے گا۔

بیسن 120 روپے فی کلو جبکہ کھجور 160 روپے فی کلو دستیاب ہو گی۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے پر بھی 80 سے 100 روپے کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

سبڈی سے دالوں، چائے، باسمتی چاول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔