یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز 18 جون سے ہو گا

Utility Store

Utility Store

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 18 جون سے ہوگا۔

حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان میں 18 اشیا خورد و نوش پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 18 جون سے ہو گا اور رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 18 اشیا خورد و نوش پر سبسڈی دی گئی ہے جس میں آٹے پر چار روپے فی کلو، چینی پر 5 روپے‘ گھی پر 8 روپے‘ دالوں پر 10 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی ہے۔