یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی، اشیائے خور و نوش کی خریداری پر عوام کو ریلیف

Utility Stores

Utility Stores

لاہور (جیوڈیسک) ماہ صیام میں جب اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں تو یوٹیلٹی سٹورز کچھ نہ کچھ ریلیف ضرور فراہم کرتے ہیں۔ سرکار نے روزہ داروں کی سہولت کیلئے سوا ارب روپے سے زائد کا ریلیف پیکج دیا ہے۔

بازارمیں 60 سے 70 روپے فی کلو ملنے والی چینی یہاں صرف 53 روپے کلو ہے جس پر شہری بھی خوش ہیں۔ کچھ لوگ تو قیمتوں میں مناسب کمی نہ ہونے کا شکوہ بھی کر رہے ہیں مگر یوٹیلٹی سٹور کے مینجرز کہتے ہیں لوگ ریلیف سے خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یوٹیلٹی سٹورز پر چائے کی پتی، مشروبات، چینی، آٹا، بیسن، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں بھی قابل ذکر بچت ہے۔