یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 4 روپے کلو مہنگی ہو گئی

Utility Stores

Utility Stores

کراچی (جیوڈیسک) عوام کے لئے یوٹیلیٹی اسٹور سے سستی چینی کا حصول بھی اب ایک خواب بن گیا۔ حکومت نے چینی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔

کئی ماہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر غائب رہنے والی چینی اب نظر تو آئی مگر اس کے دام اب پہلے جیسے نہ رہے ۔ مارکیٹ کی دیکھا دیکھی اب یوٹیلیٹی سٹور پر بھی چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

کیونکہ حکومت نے نہ آو دیکھا نہ تاو اور لگے ہاتھ چینی کی قیمت میں ایک دو روپے نہیں بلکہ پورے 4 روپے کا ایک ساتھ اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اب 60 روپے کے بجائے 64 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کا کہنا ہے کہ ایک تو پہلے ہی روزی روٹی کا حصول مشکل ہے ، اوپر سے آئے دن اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا بھی دو بھر کر دیا ہے۔