یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان

Sugar

Sugar

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

چینی کی قیمت 4 روپے اضافے سے 64 روپے فی کلو ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو اس حوالے سے حکومتی نوٹیفیکیشن کا انتظار ہے جو کہ جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

واضع رہے کہ اس وقت ملک کی تمام شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ بھی شروع کر دی گئی ہے اور رواں سیزن میں 50 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار توقع کی جا رہی ہے۔