ویلنسیا میں شب برات کے سلسلہ میں توبہ کی رات کے حوالے سے محفل کا اہتمام کیا گیا

Shab e Barat Mehfil

Shab e Barat Mehfil

ویلنسیا (زاہد مصطفی اعوان) ویلنسیا میں شب برات کے سلسلہ میں توبہ کی رات کے حوالے سے محفل کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی اور دوسرے شہروں سے آئے ہوئے علماء نے شرکت کی ویلنسیا میں جامع مسجد رضائے مصطفی میں شب برات کے سلسلہ میں مقامی علما میں صوفی منیر احمد اور قاری زاہد لطیف نے شب برات کی رات کے حوالے سے روشنی ڈالی۔

اس موقع پر خطیب اعظم یورپ قاری علامہ محمد عابد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی رات اللہ تعالی سے مانگنے کی رات ہے اور توبہ کی لات ہے جو انسان سچے دل سے اللہ تعالی سے دعا مانگتا ہے اس کی ضرور پوری ہوتی ہے۔

تمام مسلمانوں کو چاہیئے ایسی راتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے اور اللہ کی عبادت میں مصروف رہنا چاہیے اس نفل پاک میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔