ویلنٹائن جیسے بیہودہ پروگراموں پر پابندی عائد کی جائے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: معروف مذہبی اسکالر و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ امت مسلمہ کی نوجوان نسل کو تباہ کرنے کیلئے ویلنٹائن، بسنت، اپریل فول اور نیو ائیر نائٹ جیسے غیراسلامی تہوار منانے میں مبتلا کر دیا ہے، مغربی کلچر کو فروغ دینے والے ملک کی نظریاتی سرحدات کو کھوکھلا کر رہے ہیں، فحاشی و عیاشی کاسامان سستا اور نوجوانوں کو منبرومحراب سے دورکیاگیا، موجودہ ملکی حالات اورامت مسلمہ کی حالت زار پرتوبہ واستغفار کااہتمام کرناچاہئے، حکومت ویلنٹائن اور بسنت جیسے غیراسلامی اورفحاشی عریانیت پھیلانے والے پروگراموںپرپابندی عائد کرے۔

منگل کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میںمفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں کفریہ طاقتیں یکجاں ہوچکی ہیں اور ہر جگہ امت مسلمہ کے خلا ف محاذ سجائے ہوئے ہیںجس میں نوجوان نسل ان کاخصوصی ہدف ہیں ویلنٹائن، بسنت ، اپریل فول اورنیوائیرنائٹ کے ذریعے نوجوانوںکو نظریاتی طورپرکھوکھلاکیاجارہاہے۔انہوںنے کہاکہ وطن عزیز اسلام کے نام پر معارض وجود میں آیا ہے اس میں مغربی کلچر کا فروغ نظریاتی طور پر ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش ہے ،حکومت سمیت تمام طبقاب کی ذمہداری ہے کہ وہ اس ملک کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت کریں مگر افسوس ایک طرف کچھ سیاستدان ،این جی اوز، بیورکریٹس ،صحافیوںاورحتی کے نام نہادروشن خیال علمابھی ویلنٹائن، بسنت ، اپریل فول اورنیوائیرنائٹ جیسی بہودہ رسومات کا پرچار کرکے نسل نو کو اخلاقیات سے عاری کرکے مغربی تہذیب کو پروان چھڑہانے کاکام سرانجام دے رہے ہیں یہ لوگ دنیاکے عارضی مفادات کی خاطرملک وملت سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوںنے مزیدکہاکہ فحاشی وعیاشی کاسامان سستا اورنو جوانوں کومنبرو محراب سے دورکیاگیاقرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے آج پوری امت مسلمہ اجتماعی طورپر ذلت ورسوائی کاشکارہے ۔مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسلمان قوم کوعظمت رفتہ کی بحالی کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات اپناناہونگی،حکمرانوںکی بھی ذمہ داری ہے کہ خلاف شریعت قوانین اورپروگراموںپرپابندی کریں۔