وادی سخن گلوبل کے زیر اہتمام شاندار سیمینار کا انعقاد

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

فرانس (سمن شاہ) وادی سخن گلوبل ۱ اکتوبر دوسرا شاندار آن لائن سیمینار منعقد کر رہا ہے
یہ سیمینار فن اور شخصیت کے آئینے کے عنوان سے معروف شاعر جناب اسلم محمود کے اعزاز میں منعقد کیا جا رہا ہے سیمینار میں اسلم محمود صاحب کے فن اور شخصیت پر مستند مضامین اور انکی شاعری پر گفتگو کی جائے گی۔

سیمینار کی صدارت ناروے میں مقیم پاکستان کے معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جناب جمشید مسرور صاحب فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر خواجہ اکرام ہونگے سیمینار میں تہران سے ڈاکٹر علی بیات مہمان اعزازی کے طور پر شرکت فرمائیں گے۔

تقریب کے آغاز میں کویت میں مقیم معروف شاعر وادی سخن گلوبل کے صدر جناب افروز عالم افتتاحیہ کلمات پیش کریں گے جبکہ سیمینار کی نظامت کے فرائض فرانس کی ممتاز شاعرہ اور وادی سخن گلوبل کی نگراں محترمہ سمن شاہ اور معروف شاعر محترم جناب احمد معراج انجام دیں گے۔

وادی سخن گلوبل اس سے پہلے بھی پر وقار سیمینار اور کئی عالمی مشاعروں کا بخوبی انعقاد کر چکا ہے
اب تک آن لائن سیمینار ادبی نشستوں ادبی شخصیات پر تقاریب اور عالمی مشاعروں کے انعقاد پر وادی سخن گلوبل کا اپنا مقام اور اپنی کاوش میں منفرد تجربہ ہے جسے بے انتہا کامیابی ملی اور ان تمام ادبی خدمات کا سہرا وادی سخن گلوبل کے سرپرست اعلی معروف شاعر جناب ندیم نئیر صاحب کے سر ہے جو اپنی خاص توجہ اور محنت سے ایسی تقریبات سے نہ صرف اردو زبان کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ دنیا بھر کے شعراء کو ایک جگہ اکٹھا کر کے ادبی دنیا میں اپنی زبان کے فروغ کو مثالی بھی بنا رہے ہیں۔

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar

Vadi e Sukhan Global Seminar