ویگن اور ٹرک میں تصادم، دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

Accident

Accident

وزیرآباد : ویگن اور ٹرک میں تصادم، دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی، دو زخمیوں کو تشویشنا ک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ریفر۔راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹیوٹا ویگن با ئی پاس جی ٹی روڈچشتی چوک کے قریب ٹرک کو ااورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی ۔جس کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت پانچ مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے تین زخمیوں کو گجرات عزیز بھٹی ہسپتال میں طبی امداد کے لئے پہنچا دیا جبکہ دو زخمی معظم ولد محمد افضل سکنہ احمد نگر، محمد ارشد ولد محمد اشرف سکنہ جہانیاں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا۔

جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔حادثة میں ویگن بری طرح تباہ ہو گئی۔