ورون دھون اور عالیہ بھٹ ’’شدھی‘‘ کے مرکزی کردار میں کاسٹ

Varun Dhawan and Alia Bhatt

Varun Dhawan and Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) نہ سلمان نہ دپیکا، فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’شدھی‘‘ میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ جوڑی بنائیں گے۔

کبھی دپیکا اور کبھی کرینہ ، فلم ’’شدھی‘‘میں سلمان خان کے ساتھ مختلف اداکاراؤں کا نام لیا جا رہا تھا لیکن فلمساز کرن جوہر کی ٹویٹ نے سب کو چپ کرا دیا ۔ شدھی میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون جلوہ گر ہونگے۔

سلمان خان نے بھی فلم ’’شدھی‘‘ میں ورون کو کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ورون دھون اور عالیہ بھٹ اس سے پہلے ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ اور ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں جوڑی بنا چکے ہیں۔