وینا ملک نے شوہر سے خلع لے لیا، حق مہر کی 25 فیصد رقم واپس کرینگی

Veena Malik

Veena Malik

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا، عدالت نے فیصلہ اسد خٹک کی جانب سے عدم پیروی کے باعث یکطرفہ طور پر سنایا، اداکارہ حق مہر کی ادا کی گئی رقم کا 25 فیصد واپس کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے اپنے شوہر اسد سے خلع لے لیا، وینا ملک کی اسد ملک سے شادی 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں ہوئی تھی۔ وینا ملک نے رواں سال 6 جنوری کو لاہور کی فیملی عدالت کے جج محمد قیصر جمیل گجر کی عدالت میں خلع کا کیس دائر کیا تھا ۔تاہم اسد خٹک کی جانب سے کیس کی پیروی نہیں کی گئی ، جس پر عدالت نے 31 جنوری کو یکطرفہ طور پر فیصلہ سنا دیا۔۔

وینا ملک حق مہر کے ادا کیے گئے 25 ہزار درہم میں سے 25 فیصد اسد ملک کو واپس کریں گی۔

وینا ملک اور اسد خٹک کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، وینا ملک نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز 2000 میں فلم تیرے پیار میں سے کیا تھا، شوبز اور قبائلی اقدار کے حامل گھرانوں کے افراد کی شادی تین سال برقرار رہنے کے بعد بالاآخر ٹوٹ گئی۔