وہاڑی: بورے والا میں سنگدل باپ نے دو کمسن بچوں کو کنویں میں پھینک دیا

Vehari

Vehari

وہاڑی (جیوڈیسک) بورے والا کے نواحی گاؤں کے رہائشی محمد افضل اپنے پانچ سالہ بیٹے رضوان اور سات سالہ بیٹے فیضان احمد کو کنویں میں دھکا دے دیا جس سے دونوں بچے شدید زخمی ہو گئے۔

بچوں کی چیخ وپکار پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کو شدید زخمی حالت میں کنویں سے نکالا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔

جہاں سات سالہ بچے فیضان کو ڈاکٹروں نے تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا جبکہ پانچ سالہ رضوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔