وہاڑی: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 2 بچے جاں بحق، 20 افراد زخمی

Vehari,

Vehari,

وہاڑی (جیوڈیسک) نواحی گاؤں میں تھیم برادری اور بھٹی برادری کے درمیان 4 کنال زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

رات گئے تھیم برادری کے لوگوں نے بھٹی برادری کے گھروں پر حملہ کر کے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دو بچے جاں بحق اور 7 خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔