پردہ ہے پردہ

Women Veil

Women Veil

تحریر : سید بخشی وقار ہاشم
پرانے لوگ کہتے ہیں کہ خواتین کیلئے پردہ بہت ضروری ہے ہم سمجتے ہیں کہ خواتین کو پردے سے زیادہ میک اپ کی ضرورت ہے اس لئے کہ اگر خواتین نے برقع چادر دوپٹّے پر لگائی گئی رقم سے میک اپ خریدنا شروع کر دیا ہے تو اس میں کیا بُرائی ہے۔ہماری نظر میں تو ایسا کرنے سے کئی فوائد سے مستفید ہونگیں ۔پہلا فائدہ تو یہ کہ میک اپ کرنے والی عورتوں کے اندر چُھپی صلاحیتوں کو جانچا جا سکے گا کہ وہ چھیڑنے والے کسی لُچے لفنگے کو مار پیٹ بھی سکتی ہیں یا نہیں؟۔۔

دوسرا یہ کہ میک اپ کے بعد ظاہر ہے چہرہ آشکارہ ہوتا ہے اور اس کے لئے حجاب کا استعمال کم ہی کیا جاتا ہے عوام کا دیرینہ مسلئہ بھی اسی وجہ سے حل ہو گیا کہ پہلے جب پردے کا بہت رُجحان تھا تو اُف لوگوں کو بہت تاک جھانک کرنا پڑتی تھی اس کشمکش میں کوئی شریف آدمی پکڑا گیا تو اُس کی پگڑی بھی اُوچھال دی جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں رہا وہ دِن گُزر گئےاب تو جب دل چاہا بازار ہو لئیے ۔ شوق پوراکر لیا کبھی کبھی تو جذبات بے قابو ہونے کی صورت میں کسی کو چھیڑ بھی لیا تو کوئی روکنے ٹوکنے یا اعتراض کرنے والا نہیں ہوتا۔

سُنا ہے پہلے زمانے میں بچے بہت گُم ہُوا کرتے تھے ۔بے چاری گھر سے برقع پُوش ماں اپنے بچے کو ساتھ لئے بازار آئی غلطی سے کہیں بچے کا ہاتھ چھوٹ گیا تو بچہ کسی اور برقع پُوش ماں کے ساتھ ہو لیا ۔اور اُن کے گھر پُہنچ گیا ۔اور اس سے بڑھ کر یہ کہ پہلے بیچارے لڑکے شادی کیلئے بڑے پریشان رہتے تھے اس لئے کہ والدین اپنی پسند کی لڑکی ان کے سر تھونپ دیتے تھے ۔ چاہے وہ گوری ہو یا کالی ،اب یہ مسلۂ نہیں رہا جب رشتے کی بات چلتی ہے تو ہمارے موجودہ نوجوان جَھٹ سے لڑکی کے گھر کے باہر جا کھڑے ہوتے ہیں اور دو گھنٹے کے اندر اندر ہاں یا نہ کا جواب دے آتے ہیں۔

Europe Fashion

Europe Fashion

سچ تو یہ ہے کہ خواتین کے اس ردِعمل سے ہم مغربی ممالک کی صف میں بھی کھڑےہوگئےہیں یعنی مرد اور عورت ایک صف میں تو ہیں
(نہ کوئی بندہ دہانہ بندہ نواز) میک اپ کا ایک اور واقع آپ کی نظر کرنا چاہتا ہوں .ہمارے محلے میں چچا میاں صاحب ہوا کرتے تھے
ان کی ایک کاسمیٹکcosmetic کی دُوکان ہوا کرتی تھی ہماری چچی صاحبہ یعنی میاں صاحب زوجہ ماجدہ اُف بہت میک اپ کرتی تھی شائد اسی لئے میاں صاحب نے تنگ آ کر میک اپ کی دوکان کھونے کا فیصلہ کیا تھا۔۔

میاں صاحب دل کے بہت اچھے تھے بس ذرا نظر کمزور تھی ۔لیکن ان کی زوجہ ماجدہ اُف غصہ میں تو اپنی مثال آپ تھیں۔ اس موقع پر ایک شعر یاد آیا۔
وہ دیکھو آنٹی سیٹ پہ بیٹھی ہے
پنج 5سَت7 نان ایٹ کے بیٹھی ہے
لگتا ہے آج خیر نہیں بخشی ۔۔
تازہ تازہ شوہر پیٹ کے بیٹھی ہے

Makeup

Makeup

ایک دن ایسا ہوا کہ چچی صاحبہ میک اپ کرنا بُھول گئی ایسے میں شاپنگ سنٹر آگئی اتفاق سے چچامیاں صاحب بھی وہاں چلے آئے جب ان کی نظر چچی پر پڑی تو جَھٹ سے بولے ۔۔۔بہن آپ کو کہیں دیکھا ہے ۔۔۔بس یہ کہنا تھا کہ شام گھر آتے ہی میاں صاحب کی وہ خاطر ہوئی جن کا ذکر میں چند سطور پہلے شعر کے ذریعے کر چُکا ہوں ۔کُچھ دنوں پہلے خبر سُنی تھی کہ حکومت نے مُلک میں بہت ساری میک اپ فیکڑیاں کھولنے کی اجازت دےدی ہے.چلو اچھا ہے بے روزگاری ختم ہوگی گھر میں بیٹھی عورتوں کو بھی روزگار ملے گا ۔ بس میری تو یہی دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہماری خواتین کو ون سونی کریموں سے بچائے آمین۔۔۔۔

تحریر : سید بخشی وقار ہاشم