وینس ولیمز نے تائیوان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Venus Williams

Venus Williams

تائیوان (جیوڈیسک) امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے تائیوان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر کیریئر کا 49واں ٹائٹل جیت لیا۔

تائیوان اوپن کے فائنل میں وینس نے جاپان کی مسکی ڈوئی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ دو اور چھ چار سے شکست دی۔ انہوں نے اکیس سالہ کیریئر کا 49واں ٹائٹل اپنے نام کیا۔