ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں ڈاکٹر محمد ریاض کو تعینات کر دیا گیا

Veternity Hospital Galyana

Veternity Hospital Galyana

گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں ڈاکٹر محمد ریاض کو تعینات کر دیا گیا۔ علاقہ کے عوام کا ڈی سی او گجرات اور ایم این اے چوہدری عابد رضا کا شکریہ تفصیل کے مطابق ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں ڈاکٹر محمد ریاض کو تعینات کر دیا گیاہے۔

ویٹرنری ہسپتال میں ڈاکٹر کی پوسٹ گزشتہ چار سالوں سے خالی تھی ۔ڈاکٹرنہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کواپنے بیمار جانوروں کا علاج مہنگے داموں اور شہروں میں لے جا کر کروانے پر مجبور تھے اہل علاقہ نے ڈاکٹر محمد ریاض کی تعیناتی سے سکھ کا سانس لیا ہے۔

علاقہ کے عوام نے ڈی سی او گجرات اور ایم این اے چوہدری عابد رضا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ادھر ڈاکٹر ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں ۔جلد ہی ہسپتال میں ادویات کی کمی کو بھی پورا کر دیا جائے گا ۔تاکہ جانوروں کے علاج کے ساتھ ساتھ ادویات کی بھی ہسپتال سے فراہم کی جائیں۔