ویانا آسٹریا میں ادب کے فروغ کے لیے ادبی تنظیم احباب ادب کے نام سے قیام عمل 25 مارچ کو پہلا مشاعرہ کیا جائے گا

Mushaira

Mushaira

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کمیونٹی آسٹریا کے تمام افراد کو جان کر خوشی ہوگی کہ ہماری نئی نسل میں اردو زبان سے بڑھتی ہوئی لاتعلقی کے سدباب کی غرض سے کچھ فکر مند دوستوں نے آج ایک ادبی تنظیم کی بنیاد رکھی ہے جس کا نام (احبابِ ادب) تجویز کیا گیا ہے۔

اِس تنظیم کے زیر اہتمام فروغ اردو کے سلسلے کی پہلی کا وش کے طور پر یوم پاکستان کے مبارک دن کے موقع پر 25 مارچ بروز ہفتہ شام چھ بجے بارہ ڈسٹرکٹ کے مقامی ہال میں ایک محفل مشاعرہ منعقد کیا جائے گا جس میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

ایڈریس ہا ل 20,22 ٫ RESCH GASSE
1120 WIEN
(نزد U 6 نیدر ہوف سٹراسے اُوپر کونے پر ) مذید معلومات کے لیے حاجی محمد اسلم ملتانی سے رابطہ کیا سکتا ہے (069910663465)