العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاە کی طرف سے سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی سخت

Syed Ghalib Hussain Shah

Syed Ghalib Hussain Shah

ویانا (اکرم باجوہ) العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاە نے سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں دہشت گرد آزاد اور محب وطن گرفتار یہ ہے انصاف کا معیار ہر محب وطن عابدی صاحب کی گرفتاری پر شدید غم اور غصے میں ہے ان کا قصور سچ اور دبنگ بولنا اور محب وطن اور شیعہ ہونا ہے فاروقی اور لدھیانوی کو خوش کرنے کے لیے ہے۔

لیکن اب یہ حساب برابر کی پالیسی کو ترک کرنا ہو گا ہم لوگ محب وطن ہیں ہمارا امتحان نہ لیں لہذا جتنی جلدی ممکن ہو عابدی صاحب کو رہا کردیا جائے سب کے لئے اچها ہوگا آپکو تنخواہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے دی جاتی ہے نہ کہ شریف لوگوں کو یہ اکیلے نہیں ہیں پوری شیعہ اور مظلوم لوگ ان کے ساتھ ساتھ ہیں ایسا نہ ہو کہ پھر لوگوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے۔