ویانا:الحاج خواجہ محمد نسیم اور نعیم رضا قادری کی طرف سے الحاج محمد اکرم باجوہ کو حج سعادت پر مبارکباد

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت الحاج خواجہ محمد نسیم صدر پاکستان عوامی تحریک آسٹریا اور منہاج القرآن آسٹریا کے صدر محمد نعیم رضا قادری نے اپنی تنظیم کی طرف سے معروف گولڈ میڈلسٹ صحافی الحاج محمد اکرم باجوہ کو بار دیگر حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیت اللہ کی بار بار حاضری کا یہ شرف محمد اکرم باجوہ پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہے۔

دعا ہے کہ اللہ کریم ہر مسلمان کو اپنے گھر کی اور حضور نبی اکرم ۖ کے دراقدس کی حاضری کی توفیق دے۔ آمین