ویانا : منہاج سنٹر آسٹریا میں خواتین و حضرات کے لیے مفت جرمن کورس کا داخلہ شروع

Free Jerman Course

Free Jerman Course

ویانا (محمد اکرم باجوہ) آسٹریا میں نوآمدہ پاکستانی خواتین و حضرات کے لیے جرمن زبان سیکھنا ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہی ہے۔ لیکن منہاج القرآن سنٹر آسٹریا گذشتہ کئی سالوں سے اردوسے مفت جرمن زبان کورس کا آغاز کرکے بحمداللہ تعالی یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔

عوامی فلاح کے جذبے اور نئے تارکین وطن کی مدد کے لیے اردو زبان سے جرمن سکھانے کا یہ مفت ابتدائی جرمن زبان کورس کا سلسلہ گذشتہ کئی سال سے نہایت کامیابی سے جاری ہے ۔جس سے بہت سے پاکستانی ، افغانی و انڈین خواتین و حضرات مستفید ہوچکے ہیں۔

منہاج القرآن آسٹریا کے شعبہ تعلیم کی پریس رپورٹ کے مطابق آئندہ مفت جرمن کورس کا داخلہ شروع ہے باقاعدہ کلاس 18مارچ 2016سے شروع ہوگی۔ خواہش مند خواتین و حضرات جلداز جلد منہاج سنٹر آسٹریا Tossgasse4, 1150 Wien میںرابطہ فرما کر داخلہ فارم پر کریں۔شکریہ

نوٹ: محدود سیٹیں ہونے کی وجہ سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر داخلہ ہوگا۔
مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 0699-10766863 یا 0699-10925176 پر رابطہ کریں۔ www.facebook.com/minhajaustria