ویانا: منہاج سنٹر میں خواتین و حضرات کے لیے آئندہ مفت جرمن کورس کا داخلہ شروع ہے

ویانا (محمد اکرم باجوہ) آسٹریا میں نوآمدہ پاکستانی خواتین و حضرات کے لیے جرمن زبان سیکھنا ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہی ہے۔ لیکن منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں گذشتہ کئی سالوں سے اردو سے جرمن زبان سکھانے کے مفت کورس کا کامیابی سے اہتمام ہو رہا ہے جس سے بہت سے پاکستانی، افغانی و انڈین خواتین و حضرات مستفید ہو چکے ہیں۔ عوامی فلاح کے جذبے اور نئے تارکین وطن کی مدد کے لیے اردو زبان سے جرمن سکھانے کا مفت جرمن زبان کورس ماہ رواں اگست 2016 کی 21 تاریخ سے شروع ہو گا۔

منہاج القرآن آسٹریا کے شعبہ تعلیم کے مطابق آئندہ مفت جرمن کورس کا داخلہ شروع ہے۔ خواہش مند خواتین و حضرات جلداز جلد منہاج سنٹر آسٹریا Tossgasse4, 1150 Wien میں رابطہ فرمائیں۔شکریہ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر عمیر الطاف 0699-10766863 یا محمد نعیم رضا 0699-10925176 سے رابطہ کریں۔ www.facebook.com/minhajaustria

Minhaj Center me next Deutsch Course

Minhaj Center me next Deutsch Course

Minhaj Center me next Deutsch Course

Minhaj Center me next Deutsch Course

Minhaj Center me next Deutsch Course

Minhaj Center me next Deutsch Course