محمد بشیر ناصر صاحب کی وفات پر منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا و جملہ عہدیداران کا اظہارِ تعزیت

Muhammad Bashir Nasir

Muhammad Bashir Nasir

ویانا (بیورورپورٹ ) آسٹریا میں مقیم سنیئرپاکستانی سماجی و سیاسی شخصیت ایک عظیم ‘پروقار ساتھی اور میڈیا کے بے شمار اخبارات کے چیف ایڈیٹر و نمائندہ اور جیو نیوز و جنگ نمائندہ آسڑیا جناب اکرم باجوہ کے ماموں جان بابائے صحافت جناب محمد بشیر ناصر صاحب جن کا تعلق پاکستان سیالکوٹ سے تھا آج انکی اچانک وفات کی خبر پاکستانی کیمیونٹی کیلے بڑے المیے سے کم نہیں۔

انکی وفات پر منہاج القران آسٹریا اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا اور منہاج یوتھ لیگ، ویمن لیگ آسڑیااور جملہ عہدیداران و کارکنان نے جناب اکرم باجوہ صاحب سے انکے ماموں جان کی وفا ت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحوم کی بخشش و مغفرت اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

نوٹ : آئندہ نمازِ جمعہ کے بعد مرحوم کے لیے’دعائِ مغفرت اور بروز اتوار بتاریخ09-10-2016 بعد نمازِ عصر مرحوم کے لیے خصوصی ایصالِ ثواب کی محفل کی جائے گی ،جسمیں ویانا میں مقیم پوری کیمیونٹی سے شرکت کی پر زور اپیل کی جاتی ہے۔