ویانا میں شبِ برات کی مناسبت سے پاکستانی مساجد میں زکر نعت محفلوں کا انعقاد

Shab e Barat

Shab e Barat

ویانا (اکرم باجوہ) شعبان کی پندرہویں شب اللہ رب العزت کی رحمت اپنے عروج پر ہوتی ہے نجات اور بخشش کی ان مبارک ساعتوں میں اہل ایمان تمام رات اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرتے ہیں نفلی عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور اہل ایمان لوگ بڑی تعداد میں مرحومین کی دعائے مغفرت کے لیے قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں۔

پاکستان میڈیا جنگ ویانا کی رپورٹ کے مطابق پورئے یورپ کی طرح ویانا آسٹریا میں بھی 10 مئی کی شام شب برات کی مناسبت سے بنگلا دیشی ،ترکی ،افغانی ،پاکستانی و دیگر مسلم کمیونٹی کی مساجد میں زکر نعت محفلوں کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی مساجد جن میں مسجد المدینہ اکیس ڈسٹرکٹ کے خطیب قاری محمد شبیر ،نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ عبدالحفیظ الازہری،ادار اةلمصطفیٰ ویاناکے خطیب اظہر عباس سیالوی اور منہاج القرآن سنٹر آسٹریا کے ڈائریکٹر علامہ مدثر اعوان نے اپنے اپنے اداروں میں خصوصی خطابات میں توبہ و مغفرت کے روح پرور واقعات اور شب برات کی اہمیت اور فضیلت پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اور اس کے علاوہ ایمان افروز لمحات میں بار گاہ رسالت میں مقامی نعت خوانان نے نعتوں کے ہدیئے پیش کیے۔

پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و مرد حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے شب برات کی فضیلتوں سے فیض یاب ہوئے ۔دوسرئے مسلم ممالک کی طرح پاکستانی مساجد میں بھی نماز تسبیع اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا ۔پاکستانی مساجد میں اجتمائی پرسوز دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ ،پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور امن و امان اور حاضرین محفل کی جان و مال اور سلامتی کے لیے دعائیں کیں گی اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں پاک فوج اور دوسرئے شہداء کی اجتمائی فاتحہ خوانی کی گی۔