ویانا کے بائیس ٢٢ ڈسٹرکٹ میں ایک عظیم الشان میلا جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے

Independence Day

Independence Day

ویانا (نمائندہ خصوصی) ہر سال کی طرح اس سال بھی ١٤ چودہ اگست
٢٠١٦ ء کو پاکستان کرکٹ کلب ویانا کے زیر ِاہتمام ویانا کے بائیس ٢٢ ڈسٹرکٹ میں ایک عظیم الشان میلا جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے۔

انتظامی امور کے ماہر الحاج محمد اکرم باجوہ کو میلے کا چیف آرگنائزر نامزد کیا گیا ہے۔کرکٹ کلب کے صدر محمد ندیم خاں اور چیف آرگنائیزر الحاج محمد اکرم باجوہ نے پاکستان کے سینیٹر وسٹیڈنگ کمیٹی برائے داخلہ ،سابق وزیر ِداخلہ، پاکستان پیپلز پارلیمینٹرین پارٹی کے راہنمارحمان ملک کو شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔

جشنِ آزادی میلے کے مہمان خصوصی ہونگے۔ آسٹریا ویانا کی معروف سماجی سیاسی وصحافتی شخصیت بابائے صحافت محمد بشیر ناصر باجوہ نے انکی خصوصی شرکت اور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔