ویتنام میں ایک اور طیارہ لاپتہ، نو افراد سوار

Plane

Plane

ہنوئی (جیوڈیسک) تین دن میں دوسرا بڑا حادثہ، ویتنام میں ایک اور طیارہ سی 212 لاپتہ ہو گیا ہے، طیارے میں نو افراد سوار تھے۔

ویتنام میں طیارہ حال ہی میں لاپتہ ہوئے طیارے کی تلاش میں ویت نام کے شمالی ساحل اور چین کے ہینان آئی لینڈ کے درمیان پرواز کر رہا تھا کہ اچانک رڈار سے رابطہ ٹوٹ گیا ۔ طیارے کی تلاش کے لئے فورسز حکام کی کوششیں جاری ہیں۔

سمندر سے ملبہ ملنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ طیارے کی کھوج لگانے کے لیے چین سے بھی مدد موصول کر لی گئی ہے ۔ ویتنام میں پچھلے کئی سالوں میں ایسے واقعات بہت کم نظر آئے ہیں۔