ویتنام کے ساتھ باہمی شراکت داری کے لئےتیار ہیں،چینی صدر

China Vietnam

China Vietnam

ہنوئی (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ نے کہا ہے کہ جامع باہمی اسٹراٹیجک شراکت داری کوویتنام کے ساتھ فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہارچینی صدر ژی نے ہنوئی میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ نوئن فوترانگ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں ملک شاندار ترقی کرتے ہوئے سوشل ازم کو فروغ دے گا۔

اس موقع پرویتنامی رہنما نے کہا کہ انکا ملک ، چین کے ساتھ روایتی دوستی کو مستحکم کرنے اورفروغ دینے کے لئے مکمل طورپر تیار ہے۔