شہزادہ گائوں میں نکاسی آب کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ لطیف خان

Sewage Issue

Sewage Issue

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و سماجی کارکن محمد لطیف خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی عوام کے لئے ریلیف، مراعات اور ملک بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے کرواتی ہے تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں، محمدلطیف خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے انتخابی حلقے شہزادہ گائوں کی عوام نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے شدیدازیت میں مبتلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ،حلقے کی ایم این اے شازیہ مبشراقبال سے علاقے کی عوام پرزوراپیل کرتی ہے کہ شہزادہ گائوں سے گندے پانی کے اخراج جیسے دیرینہ مسئلے کوہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

لطیف خان کا مزیدکہنا تھا کہ شہزادہ گائوں ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا قلعہ رہا ہے ،اور یہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیتتے ہیں لیکن علاقے کا مسئلہ جوں کا توں ہی رہا ہے ،کسی نے بھی اس اہم مسئلے کی طرف دھیان نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لے کر اہم مسئلے کوحل کروانے میں اپنا کردارادا کریں۔