ونود کھنہ بھی شاہ رخ اور کاجول کی ’’دل والے‘‘ کا حصہ بن گئے

Vinod Khanna and Shahrukh Khan

Vinod Khanna and Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) شاہ رخ اور کاجول کی فلم ’’دل والے‘‘ کی خبریں ایک عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سینئر اداکار ونود کھننا بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ تصویر شئیر کی ہے۔ اس تصویر میں شاہ رخ خان کے ساتھ، ونود کھننا اور ہدایت کار روہت شیٹی بھی موجود ہیں۔

دریں اثنا ہدایتکار روہت شیٹھی اور شاہ رخ خان کے باہمی مشورے سے سپر ہٹ گیت شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم میں کوئی نیا گانا نہیں شامل کیا جائے گا اور تمام گانے شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ رومانوی فلموں سے لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم میں شاہ رخ اور کاجول 5 سال بعد ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔