ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: عمران فرحت پر 1 سال کی پابندی عائد

 Imran Farhat

Imran Farhat

لاہور (جیوڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے نیشل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز کی نمائندگی کرنے کی بجائے ملتان ریجن سے کھیلنے کو ترجیح دی۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے بائیں ہاتھ کے اوپنر پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔

ایل سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی تینتیس سالہ کرکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ عمران فرحت پاکستان کی 40 ٹیسٹ میچز اور اٹھاون ون ڈے میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں۔