شدت پسندی کیخلاف جنگ ضرور جیتیں گے: اشرف غنی

 Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغان میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ہماری سیکورٹی فورسز ملک میں جاری جنگ ضرور جیتیں گی اور جلد ملک میں امن قائم ہو جائے گا۔ افغان سیکورٹی فورسز عوام کی مدد سے دشمنوں کو ملک کو تقسیم کرنے اور تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ ملک بجلی کی پیدوار میں بڑی اہم پیش رفت دیکھے گا جو ایک مثال ہوگی۔ انھوں نے بعض شعبوں میں حکومت کی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے بعض محکموں میں کرپشن کی طرف اشارہ کیا۔ افغان صدر نے نئے سال کے دوران ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف جنگ میں سخت اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔