وی آئی پی پروٹوکول پابندی عائد کرنے کی قرارداد سینیٹ میں منظور

Pakistan Senate

Pakistan Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) وی آئی پی کلچر سے عوام خوار، کئی کی جانیں گئیں بالا آخر حکمرانوں کو ہوش آ گیا۔ برداشت کی ہر حد پار ہوئی تو عوام اٹھ کھڑے ہوئے۔

سیاستدان نے تیور بھانپے اور سینیٹ سے پروٹوکول کے خلاف پابندی کی قرار داد متفقہ طور منظور کر لی۔

قرار داد میں عوامی مشکلات کے پیش نظر ملک بھر میں وی آئی پروٹوکول پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد کا منظور ہونا خوش آئندمگر عمل کب ہو گا؟۔ عوام نے کاونٹ ڈاون شروع کر دیا۔