ویرات کوہلی نے ابراہم ڈی ویلیئرز کو جدید عہد کا بہترین بیٹسمین قرار دیدیا

Virat Kohli and AB de Villiers

Virat Kohli and AB de Villiers

کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) بھارتی سپراسٹار ویرات کوہلی نے رائل بنگلور چیلنجرز میں اپنے ساتھی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز کو اس عہد کا بہترین بیٹسمین گردانا ہے۔

انھوں نے گذشتہ دنوں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 14.3 اوورز میں 157 کی شراکت قائم کی تھی، جس میں ڈی ویلیئرز کا حصہ 42 گیندوں پر 82 رنز رہا تھا۔

کوہلی نے کہا کہ ڈی ویلیئرز نے اس مقابلے میں جس انداز سے بیٹنگ کی اسے دیکھ کر میں بجا طور پر یہ کہ سکتا ہوں کہ وہ اس عہد کا بہترین بیٹسمین ہے۔