ویرات کوہلی کی جرسی کا نمبر 18 کیوں؟

Virat Kohli

Virat Kohli

نئی دہلی (جیوڈیسک) یہ رواج عام ہے کہ ایتھلیٹس اور پلیئرز مخصوص نمبرزکی شرٹس استعمال کرنا پسند کرتے ہیں، اگر بھارتی سپر سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی بات کی جائے تو وہ بھی اسی طرح 18 نمبر کی جرسی زیب تن کرتے ہیں۔

بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی انڈر19 کے زمانے سے ہی 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ ویرات کوہلی کی مخصوص نمبر کی جرسی استعمال کرنے کے بارے میں کہنا ہے کہ انہیں اس نمبر سے جذباتی لگاؤ ہے۔

27 سالہ بیٹسمین کے والد پریم کوہلی 18 دسمبر 2006 کو انتقال کر گئے تھے، اس وقت کوہلی کی عمر 18 برس تھی، اس کے بعد انھوں نے اس تاریخ کو اپنی شرٹ کا حصہ بنا لیا۔

ویرات کوہلی کے والد اپنے بیٹے کو بھارتی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھنے کی آرزو لیے دنیا سے چلے گئے تھے۔