ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا بھارتی ٹیم کے غصیلے کرکٹر قرار

Virat Kohli and Ravindra Jadeja

Virat Kohli and Ravindra Jadeja

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم میں ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا سب سے غصیلے کرکٹرز قرار دیے گئے ہیں۔

اسپنرز ہربھجن سنگھ اور ایشون سے جب پوچھا گیا کہ وہ کون سے دو پلیئر ہیں جوکہ جھگڑا کرنے کو تیار رہتے ہیں تو ہربھجن کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایسے ہی ہیں، وہ مانتے ہی نہیں کہ انھیں آؤٹ کیا گیا ہے۔

نیٹس میں بھی آئوٹ ہونے پر وہ تسلیم نہیں کرتے۔ ایشون نے کہا جڈیجا سے کوئی بھی چیز قبول کروانا نا ممکن ہے۔